Posts

Showing posts with the label blogg on truth

سچ کڑوا ہوتا ہے؟

Image
  سچ کڑوا ہوتا ہے! شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جس نے یہ فقرہ نا سنا ہو ۔ اس بات سے انکار نہیں مگر ہمیشہ سچ کڑوا نہیں ہوتا ۔ یہاں دو طرح کے لوگ ملتے ہیں۔ ایک وہ جو سچے ہوتے ہیں ۔  دوسرے وہ جو منہ پٹ یعنی blunt ہوتے ہیں ۔ ہمیں سچ کے ساتھ ایک لفظ کو یاد رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ وہ ہے... "حق" کچھ وہ لوگ بھی تو ہوتے ہیں جو کہتے ہیں ہم تو سچ حق بات کرتے ہیں۔ آپ کو سچ اور حق کا فرق معلوم ہے ؟ سچ تو برہنہ تلوار ہے ، جو سامنے آئے گا کاٹ ڈالے گی۔ مگر حق وہ سچ ہوتا ہے  جو درست طریقے سے درست وقت اور درست جگہ پر بولا جائے۔ آپ کو معلوم ہے آپ صلٰی علیہ و آلہ وسلم سے سچا کوئی نہیں ہے اس روئے زمیں پر…. مگر وہ blunt نہیں تھے.. وہ کسی کا دل نہیں دکھاتے تھے .. لوگوں کے منہ پر، ان کے لباس، گھر اور جسمانی اعضاء عیوب بیان نہیں کرتے تھے ۔ اور یہ ہی تو سکھاتا ہے ہمارا مذہب بھی ہمیں … مگر ہم ایسا نہیں کرتے… ہم سچ بولنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو ذلیل کر رہے ہوتے ہیں ۔ اور توقع رکھتے ہیں کہ ہماری اس ذلیل کرنے والی حرکت کو صرف سمجھا جائے ۔ ضرورت بس اس بات کی ہے کہ ہم سچ کے جگہ حق کہنا سیکھیں ۔ یعنی صحیح ط...