Posts

Showing posts with the label Ehtasab

احتساب

Image
معمول کے مطابق دربار سجا تھا ۔ بادشاہ کا موڈ آج بہت اچھا تھا ۔ بادشاہ اپنے نوجوان وزیر کی طرف مڑا اور مسکرا کر پوچھا : تمھاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟ وزیر گھٹنوں پر جھکا اور عاجزی سے مخاطب ہوا: "بادشاہ سلامت آپکی سلطنت بہت بڑی ہے اور آپ اس دنیا کی خوبصورت ترین سلطنت کے مالک ہیں ۔ اگر  اس سلطنت کا دسواں حصہ میرا ہوتا تو میں اس دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہوتا" وزیر خاموش ہو گیا ۔ بادشاہ نے زور دار قہقہہ لگایا اور پھر اپنے وزیر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مخاطب ہوا: اگر میں تمیں اسکا آدھا حصہ دے دوں تو؟ وزیر نے گھبرا کر جواب دیا : بادشاہ سلامت میں اتنا خوش قسمت کہاں ہو سکتا ہوں ؟ بادشاہ نے فوراً دو  احکامات لکھنے کو کہا : پہلا سلطنت کا آدھا حصہ وزیر کو دینے کا حکم جاری کیا۔ اور ساتھ ہی دوسرا جس میں وزیر کا سر قلم کرنے کا حکم جاری کیا۔ وزیر دونوں احکامات پر حیران رہ گیا ۔ بادشاہ نے احکامات پر مہر لگائی اور وزیر سے مخاطب ہوا کہ  " تمہارے پاس تیس دن ہیں ۔ اور میں تمہیں تین سوال دیتا ہوں۔ ان تیس دنوں میں تم نے ان تین سوالوں کے جواب ڈھونڈنے ہیں ۔ اگر تم  سہی جواب ڈ...