Posts

Showing posts with the label urdu inspired stories

Believe in Allah

Image
میری اماں لوبیا بہت شوق سے بناتیں تھیں ۔مگر پکانے سے پہلے انکو صاف کرتیں اور گندے اور خراب دانوں کو پیچھے صحن میں پھینک دیتیں صرف صاف دانوں کو پکاتی………. مگر جیسے ہی بارش آتی ……. یہ گندے اور خراب دانے بیج بن جاتے ہیں اور پھوٹ پڑتے ہیں اور صحن ہریالی سے بڑھ جاتا تھا اور یہ بہت خوب احساس ہوتا تھا…….. کس قدر دلچسپ بات ہے کہ وہ ہی انسان جس نے انکو خراب جان کر پھینکا ہوتا تھا وہی انکو دیکھ کر خوش ہو تا ……… اور پھر انکی دیکھ بھال کر کے ان سے خوب فائدہ اٹھاتا تھا…... اب میری بات سنیں!!!! رونا نہیں جب آپ کو اکیلے صحن میں پھینک دیا جائے…….. اس وقت بھی نہیں رونا جب آپ کو ریجیکٹ کر دیا جائے …….. اس وقت نہیں رونا جب آپ کو وہ  کمتر ثابت کر رہے ہوں………. کوئی بوجھ سمجھے…… کوئی بہت گیا گزرا جانے……. بھلے سے کوئی احساس دلائے کہ یہ ماضی کی غلطیوں کا بھگتان ہے…….. گھبرانا نہیں ہے…… بارش آئے گی….. صبر کرنے والوں کیلئے اجر ہے اور یہ اللہ کا وعدہ ہے……… یاد رکھنا…….. وہ لوگ جنہوں نے آپکا انکار کیا تھا خود آپ کو بلانے آئے گے…….. اللہ پاک اپنے بندوں سے بہت محبت کرتا ہے…… وہ رحمت کرے گا بس اللہ سے جڑے رہنا……....

Positive

Image
ہمیشہ مثبت رہنا اور مثبت سوچنا آسان نہیں ہوتا۔ کچھ دن ایسے بھی آتے ہیں جب لگتا ہے کہ اب ہم مزید یہ نہیں کر سکتے ۔ ہم ہر چیز کے لیے ہار مان لینا چاہتے ہیں ۔ ہمیں لگتا ہے کہ اب جینے کی بھی کوئی وجہ نہیں رہی ۔ یوں لگتا ہے جیسے ساری کوششیں بیکار گئی ہیں ۔ ہم ہرچیز کو منفی انداز سے سوچ رہے ہوتے ہیں۔ یہ مایوسی کی انتہا ہوتی ہے ۔ "اور مایوسی تو گناہ ہے " دراصل بعض دفعہ نیگٹو ہم نہیں ہمارے اردگرد کے لوگ بھی ہوتے ہیں ۔ جو نیگٹو سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔ اگر ہم ایک پل کیلئے غور کریں تو ہمیں احساس ہو گا کہ ہماری ساری کوششیں بیکار بھی نہیں گئی ۔ اللہ تعالٰی کبھی ہماری کوششیں رائیگاں جانے نہیں دیتے۔ اگر ہم کسی چیز کو کھو دیتے ہیں تو اللہ ہمیں اس سے دس گناہ ذیادہ بہتر چیز سے نواز دیتے ہیں ۔ تو پھر مایوسی کیوں؟ اپنی اچھائیوں پہ ہولڈ رکھیں ۔ انھیں ختم نا ہونے دیں ۔ اپنی برداشت کی آخری حد تک پوزیٹو رہنے کی کوشش کریں۔ اپنے مخالفین پر مسکرایں اور بس وہ یاد کریں جو یاد کر کے آپکے چہرے پہ مسکراہٹ آتی ہے ۔ ان لوگوں کی صحبت میں رہنے کو ترجیح دیں جو آپ کو اچھا محسوس کرواتے ہیں اور آپ کو نیگٹیویٹی...

احتساب

Image
معمول کے مطابق دربار سجا تھا ۔ بادشاہ کا موڈ آج بہت اچھا تھا ۔ بادشاہ اپنے نوجوان وزیر کی طرف مڑا اور مسکرا کر پوچھا : تمھاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟ وزیر گھٹنوں پر جھکا اور عاجزی سے مخاطب ہوا: "بادشاہ سلامت آپکی سلطنت بہت بڑی ہے اور آپ اس دنیا کی خوبصورت ترین سلطنت کے مالک ہیں ۔ اگر  اس سلطنت کا دسواں حصہ میرا ہوتا تو میں اس دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہوتا" وزیر خاموش ہو گیا ۔ بادشاہ نے زور دار قہقہہ لگایا اور پھر اپنے وزیر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مخاطب ہوا: اگر میں تمیں اسکا آدھا حصہ دے دوں تو؟ وزیر نے گھبرا کر جواب دیا : بادشاہ سلامت میں اتنا خوش قسمت کہاں ہو سکتا ہوں ؟ بادشاہ نے فوراً دو  احکامات لکھنے کو کہا : پہلا سلطنت کا آدھا حصہ وزیر کو دینے کا حکم جاری کیا۔ اور ساتھ ہی دوسرا جس میں وزیر کا سر قلم کرنے کا حکم جاری کیا۔ وزیر دونوں احکامات پر حیران رہ گیا ۔ بادشاہ نے احکامات پر مہر لگائی اور وزیر سے مخاطب ہوا کہ  " تمہارے پاس تیس دن ہیں ۔ اور میں تمہیں تین سوال دیتا ہوں۔ ان تیس دنوں میں تم نے ان تین سوالوں کے جواب ڈھونڈنے ہیں ۔ اگر تم  سہی جواب ڈ...