Positive
ہمیشہ مثبت رہنا اور مثبت سوچنا آسان نہیں ہوتا۔
کچھ دن ایسے بھی آتے ہیں جب لگتا ہے کہ اب ہم مزید یہ نہیں کر سکتے ۔
ہم ہر چیز کے لیے ہار مان لینا چاہتے ہیں ۔
ہمیں لگتا ہے کہ اب جینے کی بھی کوئی وجہ نہیں رہی ۔
یوں لگتا ہے جیسے ساری کوششیں بیکار گئی ہیں ۔
ہم ہرچیز کو منفی انداز سے سوچ رہے ہوتے ہیں۔
یہ مایوسی کی انتہا ہوتی ہے ۔
"اور مایوسی تو گناہ ہے "
دراصل بعض دفعہ نیگٹو ہم نہیں ہمارے اردگرد کے لوگ بھی ہوتے ہیں ۔ جو نیگٹو سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔
اگر ہم ایک پل کیلئے غور کریں تو ہمیں احساس ہو گا کہ ہماری ساری کوششیں بیکار بھی نہیں گئی ۔
اللہ تعالٰی کبھی ہماری کوششیں رائیگاں جانے نہیں دیتے۔
اگر ہم کسی چیز کو کھو دیتے ہیں تو اللہ ہمیں اس سے دس گناہ ذیادہ بہتر چیز سے نواز دیتے ہیں ۔
تو پھر مایوسی کیوں؟
اپنی اچھائیوں پہ ہولڈ رکھیں ۔ انھیں ختم نا ہونے دیں ۔
اپنی برداشت کی آخری حد تک پوزیٹو رہنے کی کوشش کریں۔
اپنے مخالفین پر مسکرایں اور بس وہ یاد کریں جو یاد کر کے آپکے چہرے پہ مسکراہٹ آتی ہے ۔
ان لوگوں کی صحبت میں رہنے کو ترجیح دیں جو آپ کو اچھا محسوس کرواتے ہیں اور آپ کو نیگٹیویٹی سے نکالتے ہیں ۔
منفی سوچوں کی نفی میں ہی سکون ہے ۔
شاید ایک ہی بار میں یہ سب کرنا آسان نہ ہو ۔
آہستہ آہستہ کیجئے ۔ step by step
دیر سے ہی سہی مگر بہتری کی طرف جانا ہی بہتر ہے۔
اور ایک وقت آئے گا جب ان مشکلات سے گزرنے کے بعد اطمینان ہو گا ، سکون ہو گا اور ایک Happy Ending .
انشاللہ!!!
بہترین بیٹا جی
ReplyDeleteلیکن مایوسی ایک لمحے کی بھی ہو نہیں آنی چاہیے اور لوگوں کی سوچ کبھی آپ کو مایوسی سے نہیں نکالتی دنیا تو الٹا خسارہ ہے صرف خسارہ صرف ایک ہی زات جو آپ کو مثبت رکھتی ہے وہ ہیں میرے پروردگار پر یقین کی طاقت۔ یاد رکھیں جب جب مشکل آئے مسکرائیں اور یقین رکھیں اللّٰه اپنے بندے کو اور قریب کرنا چاہتا ہےاور پیار دینا چاہ رہا ہے
Heart touching ❤️
Deletegreat 💚👍🏻
ReplyDelete❣️❤️
Delete