Believe in Allah

میری اماں لوبیا بہت شوق سے بناتیں تھیں ۔مگر پکانے سے پہلے انکو صاف کرتیں اور گندے اور خراب دانوں کو پیچھے صحن میں پھینک دیتیں صرف صاف دانوں کو پکاتی………. مگر جیسے ہی بارش آتی ……. یہ گندے اور خراب دانے بیج بن جاتے ہیں اور پھوٹ پڑتے ہیں اور صحن ہریالی سے بڑھ جاتا تھا اور یہ بہت خوب احساس ہوتا تھا…….. کس قدر دلچسپ بات ہے کہ وہ ہی انسان جس نے انکو خراب جان کر پھینکا ہوتا تھا وہی انکو دیکھ کر خوش ہو تا ……… اور پھر انکی دیکھ بھال کر کے ان سے خوب فائدہ اٹھاتا تھا…... اب میری بات سنیں!!!! رونا نہیں جب آپ کو اکیلے صحن میں پھینک دیا جائے…….. اس وقت بھی نہیں رونا جب آپ کو ریجیکٹ کر دیا جائے …….. اس وقت نہیں رونا جب آپ کو وہ کمتر ثابت کر رہے ہوں………. کوئی بوجھ سمجھے…… کوئی بہت گیا گزرا جانے……. بھلے سے کوئی احساس دلائے کہ یہ ماضی کی غلطیوں کا بھگتان ہے…….. گھبرانا نہیں ہے…… بارش آئے گی….. صبر کرنے والوں کیلئے اجر ہے اور یہ اللہ کا وعدہ ہے……… یاد رکھنا…….. وہ لوگ جنہوں نے آپکا انکار کیا تھا خود آپ کو بلانے آئے گے…….. اللہ پاک اپنے بندوں سے بہت محبت کرتا ہے…… وہ رحمت کرے گا بس اللہ سے جڑے رہنا……....