Posts

Showing posts with the label Top rated blog

قربِ الٰہی

Image
ولی بننے کیلئے... جنت پانے کیلئے…. قربِ اِلٰہی پانے کیلئے…. مسلمان سے مومن تک کا سفر تہہ کرنے کیلئے….  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پانے کیلئے…. دل کرتا تو بہت ہے پر یہ ہو کیوں نہیں پاتا؟ جبکہ یہ سب پانے کیلئے ضرورت بس ایک قدم اٹھانے کی ہے…. وہ ایک قدم اُٹھا کر بس اپنے نفس پر رکھنا ہوتا ہے. مگر…..  یہ ایک قدم ہی تو وزنی ہے بہت… بہت کچھ بندھا جو ہوتا ہے اِس ایک قدم کی ساتھ…. کہیں خواہشات بندھی ہوتی ہیں تو کہیں دنیاوی رسم و رواج…. کہیں محبتوں کا بوجھ بندھا ہوتا ہے تو کہیں مجبوریوں کا…. اس ایک قدم کے ساتھ یہ سارے بوجھ بھی اُٹھانے پڑتے ہیں ۔  اس بوجھ کو تو اٹھانا ہی ہے پر بات یہاں کب ختم ہوتی ہے ؟ اس سارے بوجھ کے ساتھ ایک طویل جنگ جڑی ہوتی ہے جو خود لڑنی پڑتی ہے ۔  خواہشات سے جنگ ، دنیا کے ساتھ جنگ، نفس پر قدم رکھنے کیلئے صرف انسان ہی کافی نہیں ہوتا،اس کے ساتھ مظبوط ایمان کی بھی ضرورت ہوتی ہے ، اور ایمان انعام کہاں ہوتا ہے؟؟؟؟ جو مفت میں مل جائے ….. ایمان کمانا پڑتا ہے ، بنانا پڑتا ہے …. اور پتا ہے ساری زندگی کا سرمایہ کیا ہے ؟؟؟ ساری زندگی کا سرمایہ وہ خوبصورت ل...

دوست

Image
                                                                                                                                             میں  نے ایک دفعہ ایک نظم پڑھی تھی جس نے مجھے یہ بتایا تھا کہ اگر انسان درخت جیسا ہے تو اس کے کچھ دوست پتوں جیسے ہوتے ہیں ۔ بظاہر خوشنما لگنے والے یہ پتے اپنی خوراک اسی درخت سے چوس رہے ہوتے ہیں ۔ اور جیسے ہی سخت موسم آتا ہے یہ پتے سب سے پہلے جھڑ جاتے ہیں ۔ کچھ دوست شاخوں کی طرح ہوتے ہیں ۔ وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ تمھارے ساتھ رہے گے۔ اور تم سے …یعنی درخت سے ... ساری توانائی اور خوراک لے کر جب یہ پھیلنے لگتے ہیں تو  سمجھتے ہیں کہ یہ...