دوست
جس نے مجھے یہ بتایا تھا کہ اگر انسان درخت جیسا ہے تو اس کے کچھ دوست پتوں جیسے ہوتے ہیں ۔
بظاہر خوشنما لگنے والے یہ پتے اپنی خوراک اسی درخت سے چوس رہے ہوتے ہیں ۔
اور جیسے ہی سخت موسم آتا ہے یہ پتے سب سے پہلے جھڑ جاتے ہیں ۔
کچھ دوست شاخوں کی طرح ہوتے ہیں ۔
وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ تمھارے ساتھ رہے گے۔
اور تم سے …یعنی درخت سے ...
ساری توانائی اور خوراک لے کر جب یہ پھیلنے لگتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ یہ درخت کا قد اور شان بڑھا رہے ہیں ۔
حلانکہ یہ خود کو بڑھا رہے ہوتے ہیں ۔
یہ موسم کی سختی برداشت کر لیتے ہیں مگر جیسے ہی کوئی دوسرا آ کر ان پر دباؤ ڈالے تو یہ انکا وزن نہیں سہہ سکتے اور ٹوٹ کے گِر جاتے ہیں ۔
ایسی کمزور شاخیں بھی اُن خوشنما پتوں کی طرح بیکار ہوتی ہیں ۔
جن کے سہارے عارضی اور کمزور ہوتے ہیں ۔
اُنھیں ایک دن الگ ہونا ہی ہوتا ہے۔
چاہے سخت موسم آنے پر جھڑ جانے سے…
چاہے دباؤ ڈالے پر ٹوٹ کے گرنے سے …
تمہیں اِن دونوں کی ضرورت نہیں ہے …
یہ تو صرف اذیت دینے والے ہیں …
دوست بھلا کب اذیت دیتے ہیں؟؟؟
اور جو اذیت دینے والے ہوتے ہیں وہ دوست نہیں ہوتے ..
اور تمہیں پتا ہے؟
ایک تیسری قسم کے دوست بھی ہوتے ہیں ..
"وہ جڑوں کی طرح ہوتے ہیں "
وہ تمھارے قد کو مظبوط کرتے ہیں ۔
موسم کی تبدیلی یا لوگوں کی باتیں ، کوئی بھی اُن پر اثر نہیں کرتیں ۔
" وہ تمہیں تمھاری زمین سے جوڑے رکھتے ہیں"
اُن کو کوئی نموو و نمائش یا تعریف نہیں چاہیے ہوتی ۔وہ تم سے کوئی فائدے نہیں لیتے ۔
" وہ تمھیں بس گرنے سے بچانے کیلئے وہاں موجود ہوتے ہیں "
اور اب یہ ہمیں ڈیسائڈ کرنا ہے کہ کون سے دوست پتے ہیں ، کونسے شاخ ، اور کون تمھاری جڑیں ہیں🙂🙃
mashaallah 💚 Allah tumhare hathon me mzeed taseer dalain, ameeeennnn💜💚🙌
ReplyDeleteAmeen ❤️
Delete🥀
ReplyDelete🙃
DeleteThis comment has been removed by the author.
ReplyDeleteWah. Zabardast. Boht hi ummda
ReplyDelete😁
Delete