Posts

Showing posts with the label islamic waqiya in urdu

Positive

Image
ہمیشہ مثبت رہنا اور مثبت سوچنا آسان نہیں ہوتا۔ کچھ دن ایسے بھی آتے ہیں جب لگتا ہے کہ اب ہم مزید یہ نہیں کر سکتے ۔ ہم ہر چیز کے لیے ہار مان لینا چاہتے ہیں ۔ ہمیں لگتا ہے کہ اب جینے کی بھی کوئی وجہ نہیں رہی ۔ یوں لگتا ہے جیسے ساری کوششیں بیکار گئی ہیں ۔ ہم ہرچیز کو منفی انداز سے سوچ رہے ہوتے ہیں۔ یہ مایوسی کی انتہا ہوتی ہے ۔ "اور مایوسی تو گناہ ہے " دراصل بعض دفعہ نیگٹو ہم نہیں ہمارے اردگرد کے لوگ بھی ہوتے ہیں ۔ جو نیگٹو سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔ اگر ہم ایک پل کیلئے غور کریں تو ہمیں احساس ہو گا کہ ہماری ساری کوششیں بیکار بھی نہیں گئی ۔ اللہ تعالٰی کبھی ہماری کوششیں رائیگاں جانے نہیں دیتے۔ اگر ہم کسی چیز کو کھو دیتے ہیں تو اللہ ہمیں اس سے دس گناہ ذیادہ بہتر چیز سے نواز دیتے ہیں ۔ تو پھر مایوسی کیوں؟ اپنی اچھائیوں پہ ہولڈ رکھیں ۔ انھیں ختم نا ہونے دیں ۔ اپنی برداشت کی آخری حد تک پوزیٹو رہنے کی کوشش کریں۔ اپنے مخالفین پر مسکرایں اور بس وہ یاد کریں جو یاد کر کے آپکے چہرے پہ مسکراہٹ آتی ہے ۔ ان لوگوں کی صحبت میں رہنے کو ترجیح دیں جو آپ کو اچھا محسوس کرواتے ہیں اور آپ کو نیگٹیویٹی...

سچ کڑوا ہوتا ہے؟

Image
  سچ کڑوا ہوتا ہے! شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جس نے یہ فقرہ نا سنا ہو ۔ اس بات سے انکار نہیں مگر ہمیشہ سچ کڑوا نہیں ہوتا ۔ یہاں دو طرح کے لوگ ملتے ہیں۔ ایک وہ جو سچے ہوتے ہیں ۔  دوسرے وہ جو منہ پٹ یعنی blunt ہوتے ہیں ۔ ہمیں سچ کے ساتھ ایک لفظ کو یاد رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ وہ ہے... "حق" کچھ وہ لوگ بھی تو ہوتے ہیں جو کہتے ہیں ہم تو سچ حق بات کرتے ہیں۔ آپ کو سچ اور حق کا فرق معلوم ہے ؟ سچ تو برہنہ تلوار ہے ، جو سامنے آئے گا کاٹ ڈالے گی۔ مگر حق وہ سچ ہوتا ہے  جو درست طریقے سے درست وقت اور درست جگہ پر بولا جائے۔ آپ کو معلوم ہے آپ صلٰی علیہ و آلہ وسلم سے سچا کوئی نہیں ہے اس روئے زمیں پر…. مگر وہ blunt نہیں تھے.. وہ کسی کا دل نہیں دکھاتے تھے .. لوگوں کے منہ پر، ان کے لباس، گھر اور جسمانی اعضاء عیوب بیان نہیں کرتے تھے ۔ اور یہ ہی تو سکھاتا ہے ہمارا مذہب بھی ہمیں … مگر ہم ایسا نہیں کرتے… ہم سچ بولنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو ذلیل کر رہے ہوتے ہیں ۔ اور توقع رکھتے ہیں کہ ہماری اس ذلیل کرنے والی حرکت کو صرف سمجھا جائے ۔ ضرورت بس اس بات کی ہے کہ ہم سچ کے جگہ حق کہنا سیکھیں ۔ یعنی صحیح ط...